Friday, 2 October 2015

مے بھی ہے مینا بھی ہے محفل بھی ہے اور شام بھی

مے بھی ہے مِینا بھی ہے محفل بھی ہے اور شام بھی
پر انتظار میں تِری، خالی رہا یہ جام بھی
ہے وصل کا وعدہ تِرا، آ جا سحر قریب ہے
جاگی ہوئی ہیں مستیاں، سوئی ہوئی ہے شام بھی
قاصد بھی نہ آیا اِدھر، نہ بات ہی پہنچی اُدھر
دونوں ہی کشمکش میں ہیں، حسرت بھی اور پیام بھی
نہ دَم مِرا نکل سکا، نہ تُو ہی ہمنوا بنا
یادوں میں تیری جل گئے شاعر بھی اور کلام بھی
بے زار کیوں خلشؔ ہے تُو ماحول روٹھا دیکھ کر
مانا خزاں میں گھِر گئے ساقی بھی اور جام بھی

خلش دہلوی

No comments:

Post a Comment