چلو اپنی محفل سجائیں ذرا
زمانے کے غم کو بھلائیں ذرا
اکیلے بہت ہیں جو اس زیست میں
انہیں پاس اپنے بلائیں ذرا
کسی خواب میں ہے حقیقت کوئی
کوئی کام ہم کو بھی درپیش ہے
جھلک اس کی پھر دیکھ آئیں ذرا
منیرؔ آج پھر اس سے ملتے چلیں
جھلک اس کی پھر دیکھ آئیں ذرا
منیر نیازی
No comments:
Post a Comment