Friday, 2 October 2015

نہ پوچھیے جو شب غم مزا لیا میں نے

نہ پوچھئے جو شبِ غم مزا لیا میں نے
تمہاری یاد میں دل کو جلا لیا میں نے
تمہارے عشق سے اے دوست! آشنا تھا مگر
اک اور تیر کلیجے پہ کھا لیا میں نے
نہ پوچھئے کہ وہ کتنے خفا ہوئے مجھ پر
ذرا جو آنکھ سے آنسو بہا لیا میں نے
بتاؤ کون سے گوشے میں گھٹاؤ تم
اٹھو کہ جام لبوں سے لگا لیا میں نے
تمہارے عشق میں اتنا جنوں ہوا مجھ کو
گلوں کا حسنِ تبسم چرا لیا میں نے
ستم کہ دیکھ لیا اک نظر خلشؔ ان کو
غضب کہ آپ ہی فتنہ جگا لیا میں نے

خلش دہلوی

No comments:

Post a Comment