حالِ غمِ فراق سنایا نہ جائے گا
ان کو انہی کے سامنے لایا نہ جائے گا
یہ پردہ داریاں ہی رہیں گی تو ایک دن
مجھ سے بھی تیرے سامنے آیا نہ جائے گا
امیدِ امتیاز تو کیا ہو وہاں ، مگر
یہ بھی گماں نہ تھا بلایا نہ جائے گا
اے بے بسئ شوق یہ تاخیر کس لیے
کیا زہر ان کا غم ہے جو کھایا نہ جائے گا
دل پر تو ہے انہی کی نظر اے ہجومِ غم
آنسو بھی بن گیا تو بہایا نہ جائے گا
اے مجھ سے عشق رکھتے ہوئے مجھ سے بے نیاز
کب تک یہ امتیاز اٹھایا نہ جائے گا
پھر بھی یونہی رہے گا شب و روز کا شمار
تم آئے بھی تو وقت کا سایا نہ جائے گا
عالیؔ یونہی خراب رکھے گی شبِ حیات
جب تک کوئی چراغ جلایا نہ جائے گا
ان کو انہی کے سامنے لایا نہ جائے گا
یہ پردہ داریاں ہی رہیں گی تو ایک دن
مجھ سے بھی تیرے سامنے آیا نہ جائے گا
امیدِ امتیاز تو کیا ہو وہاں ، مگر
یہ بھی گماں نہ تھا بلایا نہ جائے گا
اے بے بسئ شوق یہ تاخیر کس لیے
کیا زہر ان کا غم ہے جو کھایا نہ جائے گا
دل پر تو ہے انہی کی نظر اے ہجومِ غم
آنسو بھی بن گیا تو بہایا نہ جائے گا
اے مجھ سے عشق رکھتے ہوئے مجھ سے بے نیاز
کب تک یہ امتیاز اٹھایا نہ جائے گا
پھر بھی یونہی رہے گا شب و روز کا شمار
تم آئے بھی تو وقت کا سایا نہ جائے گا
عالیؔ یونہی خراب رکھے گی شبِ حیات
جب تک کوئی چراغ جلایا نہ جائے گا
جمیل الدین عالی
No comments:
Post a Comment