Tuesday, 23 February 2016

شعر کہے اور ایماں اپنا تازہ کیا

شعر کہے اور ایماں اپنا تازہ کیا
ہم نے اپنی قوت کا اندازہ کیا
پہلے تو اپنی شیرازہ بندی کی
پھر خود ہی برہم اپنا شیرازہ کیا
پہلے دل کے سارے دریچے بند کیے
پھر گھبرا کر وا گھر کا دروازہ کیا
اپنی ہی عظمت کی خاطر قتل ہوئے
اور بلند اپنے ہی خلاف آوازہ کیا

شبنم رومانی

No comments:

Post a Comment