Sunday 7 February 2016

میں اگر راہ محبت میں بھی مارا جاتا

میں اگر راہِ محبت میں بھی مارا جاتا 
ہاں مگر اس کے لبوں سے تو پکارا جاتا
عشق دریا میں سفر اپنا جو جاری رہتا
دور تک ساتھ ہمارے یہ کنارا جاتا
دو گھڑی ہم ہی زمانے سے نہ شکوہ کرتے
اس محبت میں بھرم تو نہ ہمارا جاتا
بس اسی ڈر سے کبھی خواب نہ دیکھے ہم نے 
یہ جو اک آنکھ میں رقصاں ہے ستارا، جاتا
مجھ پہ ہر دور میں اشعار اتارے جاتے 
پر صحیفہ نہ کسی طور اتارا جاتا 
اس کا جیون تھا مِری موت سے مشروط رضیؔ 
میں اگر سانس بھی لیتا، تو وہ مارا جاتا 

رضی الدین رضی 

No comments:

Post a Comment