Saturday, 27 February 2016

نظر کا وار تھا پہلا ہی قاتلانہ ہوا

نظر کا وار تھا، پہلا ہی قاتلانہ ہُوا
پھر اس کے بعد وہ قاتل کبھی رِہا نہ ہُوا
کہاں تلاش کریں، کس جگہ اسے ڈھونڈیں
ہمارا اس سے تعارف ہی غائبانہ ہُوا
گزر گیا وہ جو لمحہ تھا اس کی چاہت کا
عدیمؔ اب وہ ہمارا ہُوا، ہُوا نہ ہُوا
عدیمؔ، غالبؔ و آتشؔ ہوئے، یگانہؔ ہُوا
یہی وہ لوگ مِرا جن سے دوستانہ ہُوا

عدیم ہاشمی

No comments:

Post a Comment