جس سے امیدِ جانثاری کی
بات اس نے بھی کاروباری کی
زندگی ناگ تھی کچل ڈالی
ایک ہی چوٹ ایسی کاری کی
یہ لکیریں نہیں ہیں چہرے پر
لازمی ہجر تھا نصاب میں، سو
جو محبت تھی اختیاری کی
یاد آتا رہا مسلسل تُو
ہم نے زخموں کی جب شماری کی
موت آئی تو یہ کھلا مجھ پر
حد بھی ہوتی ہے بیقراری کی
ایک دکھ نے لگا لیا تھا گلے
اک اداسی نے غمگساری کی
اس کے کوچے سے لوٹنا تھا عبث
اس لیے الٹی گنتی جاری کی
درج محرومیوں کے نعرے کیے
دل کی دیوار اشتہاری کی
زبیر قیصر
No comments:
Post a Comment