Sunday, 7 February 2016

نگاہوں کا خسارہ کون دیکھے

نگاہوں کا خسارہ کون دیکھے
اسے مڑ کر دوبارہ کون دیکھے
یہی بہتر ہے اس میں ڈوب جائیں
محبت میں کنارہ کون دیکھے
یہاں ہر شخص خود میں گم ہوا ہے
یہاں جلنا ہمارا کون دیکھے
مناسب ہے یہی، نظریں چرا لیں
دکھوں کا گوشوارہ کون دیکھے
محبت اب کہاں اعجاز ہو گی
کہ خود کو پارہ پارہ کون دیکھے

اعجاز توکل

No comments:

Post a Comment