میرے بس میں نگارِ زندگی ہے
مجھے اب اعتبارِ زندگی ہے
درِ دل پر کسی نے دی ہے دستک
مجھے تو انتظارِ زندگی ہے
پِلا دی تھی نگاہوں سے کسی نے
ہمیں اب تک خمارِ زندگی ہے
سمٹ آئے وہ دل میں آس بن کر
یہ لمحہ یادگارِ زندگی ہے
وہاں تک ہم تمہارا ساتھ دیں گے
جہاں تک رہگزارِ زندگی ہے
لٹا کر قہقہے آنسو خریدیں
بس اتنا کاروبارِ زندگی ہے
ملا ہے جو ہمیں راہِ وفا میں
وہ غم پروردگارِ زندگی ہے
یہاں تو دفن ہیں لاکھوں امیدیں
یہ دل کیا ہے؟ مزار زندگی ہے
تمہی بسمل نہیں صیدِ حوادث
ہر اک انساں شکارِ زندگی ہے
بسمل صابری
مجھے اب اعتبارِ زندگی ہے
درِ دل پر کسی نے دی ہے دستک
مجھے تو انتظارِ زندگی ہے
پِلا دی تھی نگاہوں سے کسی نے
ہمیں اب تک خمارِ زندگی ہے
سمٹ آئے وہ دل میں آس بن کر
یہ لمحہ یادگارِ زندگی ہے
وہاں تک ہم تمہارا ساتھ دیں گے
جہاں تک رہگزارِ زندگی ہے
لٹا کر قہقہے آنسو خریدیں
بس اتنا کاروبارِ زندگی ہے
ملا ہے جو ہمیں راہِ وفا میں
وہ غم پروردگارِ زندگی ہے
یہاں تو دفن ہیں لاکھوں امیدیں
یہ دل کیا ہے؟ مزار زندگی ہے
تمہی بسمل نہیں صیدِ حوادث
ہر اک انساں شکارِ زندگی ہے
بسمل صابری
No comments:
Post a Comment