Saturday, 13 August 2016

ہر دریچے میں مرے قتل کا منظر ہو گا

ہر دریچے میں مِرے قتل کا منظر ہو گا
شام ہو گی تو تماشا یہی گھر گھر ہو گا
پل کی دہلیز پہ گر جاؤں گا بے سدھ ہو کر
بوجھ صدیوں کی تھکن کا میرے سر پر ہو گا
میں بھی اک جسم ہوں سایہ تو نہیں ہوں تیرا
کیوں تیرے ہجر میں جینا مجھے دوبھر ہو گا
اپنی ہی آنچ میں پگھلا ہوا چاندی کا بدن
سرحد لمس تک آتے ہوئے پتھر ہو گا
لوگ اس طرح تو شکلیں نہ بدلتے ہوں گے
آئینہ اب اسے دیکھے گا تو ششدر ہو گا
سر پٹکتے ہیں جو بگلے وہی موجوں کی طرح
اب جو صحرا ہے کسی دن یہ سمندر ہو گا
دشتِ تدبیر میں جو خاک بسر ہے مخمورؔ
ہو نہ ہو میرا ہی آوارہ مقدر ہو گا

مخمور سعیدی

No comments:

Post a Comment