رب سے نہ کر فریب، عبادت کے باب میں
مت لکھ رِیا کے خار، گُلوں کے حساب میں
سجدے، رکوع، نفل نمازیں، درود و ذکر
کیا کیا سفارشیں ہیں عمل کی کتاب میں
وہ کون سی حدیث تھی جو پڑھ نہ پائے ہم
مسعودؔ اب تلاش کرو مۓ کدہ نیا
نشہ نہیں ہے علم کی دیسی شراب میں
مسعود منور
No comments:
Post a Comment