منظر نامہ
ہر کوچے میں مسجد ہے، ہر اِک موڑ پہ مکتب
بستی میں مگر دین کے آثار کہاں ہیں؟
ہے رِیش و قبا، جبہ و دستار کا انبوہ
اِن سب میں محمدﷺ کے وفادار کہاں ہیں؟
سقراط بھی نقلی ہے تو منصور بھی فرضی
دجّال کی تائید میں چلتی ہے شریعت
اے اہلِ حرم! تقوے کے معیار کہاں ہیں؟
مسعود منور
No comments:
Post a Comment