Thursday, 1 December 2016

مجھے دل سے نہ بھلانا

فلمی گیت

تیرے بن میرا جیون کچھ نہیں

مجھے دل سے نہ بھلانا 
چاہے روکے یہ زمانہ
تیرے بن میرا جیون کچھ نہیں

جب سے دیکھا تمہیں 
کچھ نہ چاہا صنم 
سب کچھ مجھے مل گیا 
اور مانگوں کیا خدا سے
کیا اور مانگوں دعا 
تیرے بن میرا جیون کچھ نہیں

زندگی ہے یہی، بندگی ہے یہی 
بانہوں میں تیری مروں 
میرا تجھ سے ہے یہ وعدہ 
چاہوں گا تجھ کو سدا 
تیرے بن میرا جیون کچھ نہیں

مجھے دل سے نہ بھلانا 
چاہے روکے یہ زمانہ

تسلیم فاضلی

No comments:

Post a Comment