Thursday, 1 December 2016

یوں تو ہر شخص نے دنیا میں محبت کی ہے ہم نے اے جان وفا تیری عبادت کی ہے

ہم نے اے جانِ وفا تیری عبادت کی ہے

فلمی گیت

یوں تو ہر شخص نے دنیا میں محبت کی ہے 
ہم نے اے جانِ وفا تیری عبادت کی ہے
ہم نے تو اپنا خدا مان لیا ہے تجھ کو
جو فرشتوں سے نہ ہو پائے وہ عبادت کی ہے
ہم نے اے جانِ وفا۔۔

پهول پہ رنگ گهٹاؤں پہ جوانی آئی 
آپ کی زلف نے موسم پہ عنایت کی ہے
ہم نے اے جانِ وفا۔۔

اپنے ہی آپ پہ دل آنے لگا ہے میرا
آپ نے جب سے میری دل پہ عنایت کی ہے
ہم نے اے جانِ وفا۔۔

جاں کہا تم نے تو ہم جان فدا کر بیٹھے 
تم نے افسانہ کہا ہم نے حقیقت کی ہے
ہم نے اے جانِ وفا۔۔

التجا ہے میری آنکھوں سے نہ اب دور رہو
میں نے کب کی، میری آنکھوں نے شکایت کی ہے
ہم نے اے جانِ وفا۔۔

اتنے نزدیک نہ ہو ہوش سے کچھ کام تو لیں
چرچے ہو جائیں گے ہم تم نے محبت کی ہے
ہم نے اے جانِ وفا۔۔

ہوش کی بات کوئی ہو تو بهلا کیسے ہو
ایک دیوانے نے دیوانے کی چاہت کی ہے
ہم نے اے جان وفا تیری عبادت کی ہے
ہم نے اے جانِ وفا۔۔

تسلیم فاضلی

No comments:

Post a Comment