ملی نغمہ
نہ کوئی چاند نہ سورج مِرے وطن کی طرح
محبتوں کا چمن، مامتا کے بن کی طرح
مِرا خیال ، مِری جستجو، مِری آواز
وطن کے ساتھ ہے پیوستہ جان و تن کی طرح
مِری گلی، مِری بستی، مِری فضا، مِری آن
مِری زمیں منور بھی ہے، مقدس بھی
بہن کے دل کی طرح، ماں کے تن بدن کی طرح
مِری خرد کی شعاعیں، مِرے جنوں کے چراغ
ابد ابد رہے روشن نگارِ فن کی طرح
مِری نظر مِرے جذبے، مِری جبیں، مِرا نام
سدا بلند رہے پرچمِ وطن کی طرح
ہوا کی زد پہ جلاؤں گا میں انا کے چراغ
ہجومِ یاس میں امید کی کرن کی طرح
مِرے جنوں سے نئے معجزے عیاں ہوں گے
نئے پہاڑ تراشوں گا کوہ کن کی طرح
تابش الوری
No comments:
Post a Comment