Monday 26 December 2016

ہمارا جرم ہے یہ ہم زمانہ ساز نہیں

ہمارا جرم ہے یہ ہم زمانہ ساز نہیں
فریب کار نہیں، یعنی چال باز نہیں
کسی سے ذکر بھی کیوں کرتے اپنی غربت کا
کسی کے آگے ہُوا دست ہی دراز نہیں
کبھی غرض کوئی پوجی نہ اسکا سوچا بھی
ہمیں تو جاں نثاری پہ اپنی ناز نہیں
بڑوں کا کہنا ہے دیواریں کان رکھتی ہیں
لبوں نے جس کا مزہ چکھ لیا وہ راز نہیں

ابرار حامد

No comments:

Post a Comment