دریا کے کناروں سے بھی سیلاب رکا کیا
جائز ہے جفا کاروں سے بھی کوئی گِلہ کیا
بے لوث کہاں ہوتی ہے اغراض پرستی
پتھر پہ اثر کرتی کبھی دیکھی دوا کیا؟
بجھ جاتی ہے گو پیاس تو کچھ پانی بھی پی کر
سب میرا اثاثہ تو فقط ایک تمہیں تھے
جب تم نہ رہے پاس مِرے اور بچا کیا
ابرار حامد
No comments:
Post a Comment