Wednesday, 28 December 2016

روح میں تو نے کیسا درد اتارا ہے

روح میں تُو نے کیسا درد اتارا ہے
ہر موسم میں دل بے چین ہمارا ہے
سانس اکھڑنے تک لڑنا ہے لہروں سے
خوف نہیں، اور کتنی دور کنارا ہے
دیپ کی صورت رات جلی ہیں آنکھیں بھی
دیکھ ہمیں کیا مشکل وقت گزارا ہے
جاتے جاتے سورج سایہ چھین گیا
اس کے سوا بستی میں کون ہمارا ہے
اک مدت سے تیر رہا ہے آنکھوں میں
میں حیران میں پانی ہے یا پارا ہے
غور سے ہم کو دیکھنے والے، تُو نے آج
سوکھی جھیل میں بھاری پتھر مارا ہے

عابد حسین عابد

No comments:

Post a Comment