Tuesday, 27 December 2016

پہلی نظر تھی دل کا مول

پہلی نظر تھی دل کا مول
اب آنسو کے موتی رول
آنکھیں کچھ گھبرائی سی
دل کی حالت ڈانوا ڈول
شاید وہ پھر آ جائیں
کہتے دنیا ہے گول
ظلم کا بدلہ پیار سے دے
کنکر لے کر ہیرے تول
بادل، ٹھنڈک، ہریالی 
اور اس پہ کوئل کے بول
دنیا کیا، امیدیں کیا
پتیل پر چاندی کاجھول
عشق کی ناقدری مت پوچھ
سونا بھی مٹی کے مول
ماہؔر ان کا کیا کہنا
اچھی صورت میٹھے بول

ماہر القادری

No comments:

Post a Comment