نذرِ اقبال
ابھی تک رازِ فطرت ہے اگر چاہے بیاں ہو جا
کبھی اپنی زمیں ہو جا، کبھی تُو آسماں ہو جا
بھلا کب تک سناتا جاۓ گا اغیار کے قصے
خود اپنی داستاں لکھ اور پھر خود ہی بیاں ہو جا
تُو ہی جادہ، تُو ہی منزل، تجھے رہرو سے کیا مطلب
کہاں گم ہو گیا ہے تُو زمینوں، آسمانوں میں
خود اپنے آپ کو پا لے، خود اپنا رازداں ہو جا
مقامِ بندگی کیا ہے، خودی کیا، بے خودی کیا ہے
کبھی خود آشکارا ہو، کبھی سرِ نہاں ہو جا
مقید کیسے ہو کر رہ گیا صحنِ گلستاں میں
شمیؔمِ گل ہے تُو ہر سُو رواں ہو جا، دواں ہو جا
شمیم فاروقی
No comments:
Post a Comment