ہم سے جو کچھ کہنا ہے وہ بعد میں کہہ
اچھی ندیا! آج ذرا آہستہ بہہ
ہوا مِرے جوڑے میں پھول سجاتی جا
دیکھ رہی ہوں اپنے من موہن کی رِہ
آج تو سچ مچ کے شہزادے آئیں گے
اس کی خفگی جاڑے کی نرماتی دھوپ
پارو سکھی اس حِدت کو ہنس کھیل کے سہہ
دوپہروں میں جب گہرا سناٹا ہو
شاخوں شاخوں موجِ ہوا کی صورت بہہ
پروین شاکر
No comments:
Post a Comment