Thursday, 12 January 2017

اس شہر کی گلیوں میں چرچے ہیں مرے دل کے

اس شہر کی گلیوں میں چرچے ہیں مِرے دل کے
افسانہ در افسانہ قصے ہیں مرے دل کے
کس درد کے چہرے سے الٹوں میں نقاب آخر
ہر درد سےانجانے رشتے ہیں مرے دل کے
بھٹکے ہوئے خوابوں کو ڈھونڈوں تو کہاں ڈھونڈوں
رستے تو کئی دن سے سُونے ہیں مرے دل کے
اک قیدِ مسلسل ہے اس شوخ کی چاہت بھی
اب خود مِری راہوں پر پہرے ہیں مرے دل کے
کیفیتیں کچھ کچھ تو باتوں سے ہوئیں ظاہر
کچھ رنگ جبیں سے بھی جھلکے ہیں مرے دل کے

بشر نواز

No comments:

Post a Comment