جو مجھ میں بولتا ہے میں نہیں ہوں
یہ جلوہ یار کا ہے، میں نہیں ہوں
کہا منصور نے سولی پہ چڑھ کر
انالحق کی صدا ہے، میں نہیں ہوں
عبا پہنے ہوئے مٹی کی مورت
میرے پردے میں آ کر اور کوئی
تماشہ کر رہا ہے، میں نہیں ہوں
جو میں ہوتا خطا مجھ سے بھی ہوتی
مجھے ڈر کاہے کا ہے میں نہیں ہوں
جو بولے مۓ خانے میں جا کے بیدمؔ
وہاں نقشہ ہے میرا، میں نہیں ہوں
بیدم شاہ وارثی
Aarifana kalam ka apna he rang hey
ReplyDeleteمن نیم، واللہ یارا، من نیم
ReplyDelete