Monday 30 January 2017

وہ برکھا رت کی بارش کا نظارہ دیکھتے رہنا

وہ برکھا رُت کی بارش کا نظارا دیکھتے رہنا
شبوں کو چاند کرنوں کا اشارا دیکھتے رہنا
تمہیں تنہائیوں میں سوچنا اور سوچتے جانا
وصال اور قرب کا وہ دور سارا دیکھتے رہنا
تمہارے بعد اب ہر شب مِری حالت یہ ہوتی ہے
کہ ٹیرس پر کھڑے اک اک ستارا دیکھتے رہنا
جہاں ہم تم ملے سنگم وہ بے شک بھولنا، لیکن
جہاں بچھڑے وہ دریا کا کنارا دیکھتے رہنا
خنک ساحل کی ٹھنڈی ریت پر بیٹھے ہوئے تنہا
سفینہ ڈوبتا ہے کب ہمارا، دیکھتے رہنا
محبت کی رہِ پُر خار پر چلتے ہو گر واصفؔ
تو پھر درد و الم کا گوشوارا دیکھتے رہنا

عبدالرحمان واصف

No comments:

Post a Comment