ہم سے قیمت تو یہ پوری ہی لیا کرتی ہے
زندگی، خواب ادھورے سے دیا کرتی ہے
ہر محبت نے اندھیروں کو کیا ہے روشن
روشنی تیز بھی اندھا ہی کیا کرتی ہے
کھوج مشکل میں ہی تو مشکلوں کا حل اپنی
ملو اچھا ہے زمانے سے زمانہ بن کر
خون کے گھونٹ مروت ہی پیا کرتی ہے
کیا برا اس میں اگر جیت نہیں پایا تو
ہار یہ جیت سے پُرعزم جیا کرتی ہے
کیوں یہ امید کہ ہم چال چلیں دنیا سی
راہ خود داری تو اپنی ہی لیا کرتی ہے
اتباف ابرک
No comments:
Post a Comment