وہ لمحہ
اس لمحے سے
ڈر لگتا ہے
سچ مچ گر یہ، جابر لمحہ
میرے سر پر
ٹوٹ پڑا تو؟
مجھ سے پہلے
اس لمحے سے، لڑنے والے
سخت پندهیڑو
کوئی منتر، جاپ ہو ایسا
جو اب تجھ کو یاد نہیں ہے
جس کو میں بهی، ڈهونڈوں
ہر سُو
پر نہ پاؤں
شور مچاؤں
شاہین ڈیروی
(ڈاکٹر صابرہ شاہین)
(ڈاکٹر صابرہ شاہین)
No comments:
Post a Comment