Saturday, 11 July 2020

چلو گمان کی حد سے گذر کے دیکھتے ہیں

چلو گمان کی حد سے گزر کے دیکھتے ہیں
کنویں میں کیا ہے کنویں میں اتر کے دیکھتے ہیں
وہ کہہ رہے ہیں "اچھوتا" سا کام کر دیکھو
سو چھے کو پانچ سے تفریق کر کے دیکھتے ہیں
اب ایسی فلم بھی شاید ہی کوئی ہو کہ جسے
اکٹھے بیٹھ کے "افراد" گھر کے دیکھتے ہیں
اب اس کے خال سے چلتے ہیں گیسوؤں کی طرف
سِمٹ" کے دیکھ لیا ہے "بکھر" کے دیکھتے ہیں"
فلک" پر جتنے "مَلک" ہیں وہ اپنے چینل پر"
شبانہ" روز" تماشے" بشر کے"دیکھتے" ہیں"
اب "اور" کیا "سرِ" بازار "دیکھنا" انور؟
کسی "دکان" پہ "چشمے" نظر کے دیکھتے ہیں

انورمسعود

No comments:

Post a Comment