Detection of fall
زوال کی کھوج
بے حجاب اور بے باک علامتیں
حاملہ ہیں
برہنگی ابہام نہیں
بے چہرہ تہذیب کال کوٹھڑی میں آخری سانسیں لے رہی ہے
سنسان اندھا سیاق و سباق
بیمار لب و لہجہ
اور جھوٹا تشخص
بھٹکی ہوئی روح کا شاخسانہ ہے
اجنبیت کا عروج
اور لامرکزیت کا عذاب
ایک ساتھ نازل ہوئے ہیں
نیل احمد
No comments:
Post a Comment