Thursday, 17 December 2020

ہمیں بتاؤ اداس کیوں ہو

ہمیں بتاؤ اداس کیوں ہو


اداس کیوں ہو

ہمیں بتاؤ

تمہیں اداسیوں کی رنجشوں سے رہا کریں گے

اگرچہ ہم ایسے خاک زادوں کی دسترس میں شفا نہیں ہے

تمہارے زخموں کو بھر دے، ایسی دوا نہیں ہے

مگر ہم ایسے خدا پرستوں کی دسترس میں دعائے کُن ہے

تمہارے حق میں دعا کریں گے

ہمیں بتاؤ

اداس کیوں ہو


ارسلان عباس

No comments:

Post a Comment