Wednesday, 28 July 2021

خدا رونے لگا؟

  اس درندے نے جب کلی کو مسل دیا

تو رُوئے زمین پر بوجھ بننے والی

اپنی گندی شلوار باندھ کر

جب وہ حرامی گھر جانے لگا

تو اس نے خود سے کہا

آج تو کچے گوشت کا مزہ آ گیا

جبکہ اوپر وہ معصوم کلی

خدا سے پوچھ رہی تھی؛

تم نے مجھے کیوں نہیں بچایا

ماں تو کہتی تھی

تم سب دیکھتے رہتے ہو

پھر تم نے کیوں مجھے نہیں بچایا

یہ کہہ کر وہ معصوم بچی مڑی

اور خدا سے جاتے جاتے کہنے لگی؛

میں تمہیں معاف نہیں کروں گی

اور خدا یہ سن کر رونے لگا


صفی سرحدی

No comments:

Post a Comment