Sunday, 25 July 2021

موج خوں سر سے گزرتی ہے گزر جانے دو

 موجِ خوں سر سے گزرتی ہے گزر جانے دو

کہیں یہ گردشِ ایام ٹھہر جانے دو

اٹھنے والی ہے کوئی دَم میں ستاروں کی بساط

اور کچھ دیر کا نشہ ہے، اُتر جانے دو

راہ میں روک کے احوال نہ پوچھو ہم سے

ابھی باقی ہے بہت اپنا سفر، جانے دو

ابھی ہنگام نہیں راہ میں دَم لینے کا

ابھی یہ قافلۂ اہلِ نظر جانے دو

لب پہ آ آ کے رہی جاتی ہیں کتنی باتیں

ہمیں کہنا تو بہت کچھ ہے مگر جانے دو


تبسم رضوی

No comments:

Post a Comment