Wednesday, 15 September 2021

یقیں نہیں ہے کسی پر بھی معذرت سے مجھے

 یقیں نہیں ہے کسی پر بھی معذرت سے مجھے

وگرنہ مسئلہ کیا تھا مفاہمت سے مجھے

میں آج رات ہواؤں میں ہوں خوشی کے سبب

سو دیکھ سکتے ہو تم لوگ اپنی چھت سے مجھے

تُو دشمنوں سے بھی ملتا اور مجھ سے بھی

شدید پیار ہے تیری منافقت سے مجھے

توجہ کام پہ دیتا کہ تیری آنکھوں پہ 

سو ہاتھ دھونے پڑے ہیں ملازمت سے مجھے

یقین کیجیۓ استاد آدمی تھا کوئی

ہرا گیا ہے جو میری مشاورت سے مجھے


زاہد بشیر

No comments:

Post a Comment