Thursday 27 January 2022

نہ ملے پھر سے جو پابند انا ہو کر ملے

 نہ ملے پھر سے جو پابندِ انا ہو کر ملے

اس سے کہنا اب جنوں سے آشنا ہو کر ملے

جب نکل آؤں محبت کی حدوں سے دور میں

یاد کا جنگل ہمیشہ سے گھنا ہو کر ملے

اس سے بہتر ہے کہ دُوری کی اذیت کاٹ لیں

رنج گر اک دوسرے کا سامنا ہو کر ملے

خاکِ وحشت میں نکھرتا ہے جمالِ عشق اور

اس خرابے میں بقا یکسر فنا ہو کر ملے

ارضِ جاں پر بس یہی کھیتی منافع بخش ہے

عشق بویا جائے تو غم دوگنا ہو کر ملے


ظل ہما

No comments:

Post a Comment