Wednesday 26 January 2022

تیرے تکیے کے نیچے میں رکھے اس خواب جیسا ہوں

تیرے تکیے کے نیچے

میں رکھے اس خواب جیسا ہوں

جِسے فرصت میں دیکھو گی

یہ کہہ کر رکھ دیا تھا

تمہاری کروٹوں سے، آنسوؤں سے اور

خوابوں سے نمی پا کر

تیرے عشق میں گوندھی

میں اب اس نظم کی صورت مہکتا ہوں

بوقتِ فجر جس کو اب پرندے گنگناتے ہیں

جِسے سُنتے ہی گہری نیند میں سوئی ہوئی خلقت

نمازِ عشق پڑھنے کے لیے بیدار ہوتی ہے

تمہارے عشق میں گوندھی 

میں اب اس نماز کی صورت مہکتا ہوں

تمہیں فرصت ملے تو

تیرے تکیے کے نیچے میں رکھے اس خواب جیسا ہوں


ندیم ناجد

No comments:

Post a Comment