Tuesday, 26 April 2022

سلامِ حسرت قبول کر لو مری محبت قبول کر لو

 سلامِ حسرت قبول کر لو

مِری محبت قبول کر لو

اداس نظریں تڑپ تڑپ کر تمہارے جلووں کو ڈھونڈتی ہیں

جو خواب کی طرح کھو گئے، ان حسین لمحوں کو ڈھونڈتی ہیں

اگر نہ ہو ناگوار تم کو، تو یہ شکایت قبول کر لو

مِری محبت قبول کر لو

تمہی نگاہوں کی آرزو ہو، تمہی خیالوں کا مدعا ہو

تمہی مِرے واسطے صنم ہو، تمہی مِرے واسطے خدا ہو

مِری پرستش کی لاج رکھ لو، مِری عبادت قبول کر لو

مِری محبت قبول کر لو

تمہاری جھکتی نظر سے جب تک نہ کوئی پیغام مل سکے گا

نہ روح تسکیں پاسکے گی، نہ دل کو آرام مل سکے گا

غمِ جدائی ہے جان لیوا، یہ اک حقیقت قبول کر لو

مِری محبت قبول کر لو


ساحر لدھیانوی

2 comments:

  1. Replies
    1. سلام حسرت قبول کر لو
      حسین جی آپ نے درست فرمایا، یہ ہیمن گپتا جی کی 1966 کی فلم بابر کا ہی گیت ہے، جسے ساحر لدھیانوی نے لکھا، گلوکارہ سُدھا ملہوترا نے گایا، اداکارہ شوبھا کھوٹے پہ فلمایا گیا جبکہ میڈم عذرا جی جو کہ اس فلم کی ہیروئن تھیں وہ بھی اس گیت میں دکھائی دیتی ہیں۔

      Delete