Wednesday, 27 April 2022

تم سے بچھڑتے وقت بہت ہی اداس ہے

تم سے بچھڑتے وقت بہت ہی اداس ہے

دل کو کہاں جدائی کا منظر یہ راس ہے

اب کیا کہوں کہ چار سو وحشت کا راج ہے

یہ زندگی جو آج ہے غم کا لباس ہے

گزرے گی اب اسی کے سہارے تمام عمر

یادوں کا اک گھروندہ جو اس دل کے پاس ہے

میں بھول جاؤں تم کو یہ ممکن نہیں ہے دوست

تم بھول جاؤ مجھ کو قرین قیاس ہے

کیا ہو گا کیا بنے گا یہ طاہر کا غم نہیں

پھر کب ملو گے بس اسے ملنے کی آس ہے


طاہر ہاشمی

No comments:

Post a Comment