Saturday 23 April 2022

حکم ان کا ہے میرے یار زرا صبر کرو

حکم ان کا ہے میرے یار زرا صبر کرو

دن گزر جانے دو چار، زرا صبر کرو

اس بلا میں تو فقط تم ہی گرفتار نہیں

عشق میں میں بھی ہوں بیمار زرا صبر کرو

دیکھنا تم پہ ہی آنکر یہ گرے گی اک دن

حسن کی یہ حسیں دیوار زرا صبر کرو

تم کو آنا ہے تو آ جانا شبستاں میں مِرے

اے میرے طالب دیدار! زرا صبر کرو

راز کی بات کو تم راز ہی رہنے دو اسد

مت بناؤ اسے اخبار زرا صبر کرو


اسد ہاشمی

No comments:

Post a Comment