Monday, 25 April 2022

خود فریبی کا جال میں اور تو

 خود فریبی کا جال میں اور تُو

عشق ہجر و وصال میں اور تو

شازشیں ان کی ہو گئی ناکام

بچ گئے بال بال میں اور تو

تیسرا شہر میں کوئی بھی نہیں

ہیں فقط ہم خیال میں اور تو

پی کے نظروں سے ایک دوجے کی

آ مچائیں دھمال میں اور تو

وقت رخصت بدل دیں جان اسد

اپنا اپنا رومال میں اور تو


اسد ہاشمی

No comments:

Post a Comment