تیری الجھن کا حل یہ سوچا ہے
اب بچھڑ جائیں ہم تو اچھا ہے
یہ محبت بھی ایسا ریشم ہے
ہاتھ ڈالا ہے جس نے الجھا ہے
بات بے بات روٹھنے والے
وقت بے وقت تجھ کو سوچا ہے
ہجر کی رات ہر ستارے پر
ہم نے تیرا ہی نام لکھا ہے
ہم نے سوچا ہے رات دن تم کو
ہم نے تِرا ہی خواب دیکھا ہے
اور سب کچھ ملا ہے بن مانگے
ایک تم کو خدا سے مانگا ہے
ارشد ملک
No comments:
Post a Comment