Sunday, 24 April 2022

مجھے اس نے لکھا ہے صبح

 مجھے

اس نے لکھا ہے؛

صبح

میں نے لان میں کچھ خوبصورت پھول دیکھے

مجھے بے ساختہ یاد آ گئیں تم

مجھے معلوم ہے

میں عمر کے اس ملگجے حصے میں ہوں

جب میرا چہرہ

کسی بھی پھول سے قُربت نہیں رکھتا

مگر جی چاہتا ہے

اس کی باتوں پر

ذرا سی دیر کو ایمان لے آؤں


پروین شاکر

No comments:

Post a Comment