رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
دل دھڑکنے کا سبب کیا ہو گا
پھر تجھے خواب میں دیکھا ہو گا
پھول کے چہرے یہ شبنم کیسی
آسماں رات میں رویا ہو گا
جس نے خوابوں میں سمندر دیکھے
اس کی تقدیر میں صحرا ہو گا
تجھ سے بچھڑا تو گماں ہوتا ہے
جانے کیا میں نے گنوایا ہو گا
پریم بھنڈاری
No comments:
Post a Comment