خال اس کے نے دل لِیا میرا
تِل میں ان نے لہو پِیا میرا
جان بے درد کو ملا کیوں تھا
آگے آیا مِرے کِیا میرا
اسکے کوچہ میں مجھ کو پھِرتا دیکھ
نہیں شمع و چراغ کی حاجت
دل ہے مجھ بزم کا دِیا میرا
زندگی دردِ سر ہوئی حاتم
کب ملے گا مجھے پِیا میرا
شاہ حاتم
(شیخ ظہور حاتم)
(شیخ ظہور حاتم)
No comments:
Post a Comment