Monday, 18 April 2016

تم جو اے جان ہمیں شکل دکھانے کے نہیں

تم جو اے جان! ہمیں شکل دکھانے کے نہیں
تو کوئ دن ہی میں جیتا ہمیں پانے کے نہیں
جن کے گھر دوستو! ہم آپ سے جانے کے نہیں
“کیا غضب ہے کہ وہ کہتے ہیں ”بلانے کے نہیں
اے صبا! تُو ہی مِرا حال کہہ اس غافل سے
ہمنشیں اس کے تو کچھ یاد دِلانے کے نہیں
حال سے گو نہیں واقف وہ، ولے ملتا ہے
ہم بھی کچھ اس کو بمقدور جتانے کے نہیں
“لوگ کہتے ہیں کہ ”عشرتؔ سے مل اے رشکِ پری
“تو یہ کہتا ہے کہ ”ہم یار دیوانے کے نہیں

عشرت بریلوی

No comments:

Post a Comment