Thursday 12 May 2016

لئے کائنات کی وسعتیں ہے دیارِ دل میں بسی ہوئی

لیے کائنات کی وسعتیں ہے دیارِ دل میں بسی ہوئی
ہےعجیب رنگ کی یہ غزل، نہ لکھی ہوئی نہ پڑھی ہوئی
نہیں تم تو کوئی غزل ہو کیا، کوئی رنگ و بُو کا بدل ہو کیا
یہ حیات کیا ہو، اجل ہو کیا،۔ نہ کھلی ہوئی نہ چھپی ہوئی
ہے یہ سچ کہ منظرِ خواب ہے، مِرے سامنے جو کتاب ہے
وہ جبیں کہ جس پہ گلاب کی کوئی پنکھڑی ہے پڑی ہوئی
وہی ربطِ عکسِ جمال بھی،۔ وہی خبطِ حسنِ جمال بھی
وہی ضبطِ حزن و ملال بھی شبِ ہجر رسمِ خوشی ہوئی
وہ محل کی چھت پہ جو چاند ہے، خدا جانے کاہے کو ماند ہے
یہ طلسم ہے کسی حسن کا،۔ یا مِری نظر ہے تھکی ہوئی 

بیکل اتساہی​

No comments:

Post a Comment