Sunday, 22 May 2016

کوئی شجر بھی سر رہگزار تھا ہی نہیں

کوئی شجر بھی سرِ رہگزار تھا ہی نہیں
مِرے لیے یہ سفر سازگار تھا ہی نہیں
جنہوں نے جڑ سے اکھاڑا مجھے اندھیرے میں
وہ کہہ رہے ہیں کہ تُو سایہ دار تھا ہی نہیں
دیار غیر میں اس واسطے بھی جی نہ لگا
وہاں پہ ہم سا کوئی دلفگار تھا ہی نہیں
یہ راز ہم پہ بہت دیر میں کھلا پیارے
تِری نظر میں ہمارا شمار تھا ہی نہیں
عجب دنوں میں اسے لَوٹنے کی سُوجھی تھی
جب اپنے دل پہ ہمیں اختیار تھا ہی نہیں
پلٹ کے گھر کو میں جاتا تو کس لیے کاشفؔ
وہاں کسی کو میرا انتظار تھا ہی نہیں

کاشف کمال

No comments:

Post a Comment