Monday 9 May 2016

دور رہنے کی سزا دو مجھ کو

دور رہنے کی سزا دو مجھ کو
چاند کا نقش بنا دو مجھ کو
حرفِ اول لہو سے لکھو
حرفِ آخر ہوں مٹا دو مجھ کو
ایک ننھی سے کرن کیا لو گے
دھوپ کے ساتھ ملا دو مجھ کو
قطرۂ آب،۔ ہوا بن جائے
یوں بکھرنے کی دعا دو مجھ کو
سبز پتے نہ سہی، زرد سہی
کوئی موسم تو دکھا دو مجھ کو

رضی ترمذی

No comments:

Post a Comment