Friday, 13 May 2016

گلے میں آپ کی بانہوں کا ہار باقی ہے

گلے میں آپ کی بانہوں کا ہار باقی ہے
تو پھر مِرے لیے فصلِ بہار باقی ہے
وہ اس نظر سے سرِ بزم دیکھتے ہیں مجھے
کہ جیسے دل پہ مِرے اختیار باقی ہے
وہ جا چکے ہیں اور آنکھوں پہ اعتبار نہیں
وہ آ چکے ہیں،۔۔ مگر انتظار باقی ہے
غرورِ حسن نے پردے اٹھا دئیے ہیں تو کیا
ابھی مِری نگہِ پردہ دار باقی ہے
یہ مانتا ہوں کہ کانٹا نکل گیا دل سے
مگر ابھی خلشِ نوکِ کار باقی ہے
جمیلؔ آج بھی اک گھونٹ پی نہیں سکتے
تِری نشیلی نظر کا خمار باقی ہے

جمیل مظہری

No comments:

Post a Comment