اس کی نظروں نے جب اشارہ کیا
ہم نے کب سوچنا گوارہ کیا
مذہبی ہیں سو جب بھی عشق ہوا
عشق سے پہلے استخارہ کیا
ترکِ الفت کا فیصلہ بدلا
اسکو سجدے میں کس لیے نہ کروں
جس خدا نے تمھیں ہمارا کیا
دل کے اس کاروبار میں کاشفؔ
ہم نے دل کھول کر خسارہ کیا
کاشف کمال
No comments:
Post a Comment