Tuesday, 10 May 2016

درد میرے بعد بالکل جوں کا توں باقی رہا

درد میرے بعد بالکل جوں کا توں باقی رہا
جیسے مجنوں مر گیا، لیکن جنوں باقی رہا
کچھ انہیں رشتوں سے اس دل کا سکوں باقی رہا
ٹوٹنے کے بعد بھی، جس کا فسوں باقی رہا
مٹ گئے ہیں صورِ اسرافیلؑ سے پہلے ہی سب
پھر قیامت کے لیے اک میں ہی کیوں باقی رہا
محفلوں کے بیچ جب تنہائیاں رکھ آئے ہم
قہقہوں کی تِہ میں اک سوزِ دروں باقی رہا
ان کا طرز اپنا لیا، اسلوب اپنا چھوڑ کر
بس یہ بندہ قاتلوں کے بیچ یوں باقی رہا

شجاع خاور

No comments:

Post a Comment